سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر

8 Sep, 2024 | 05:20 PM

ویب ڈیسک : سرکاری ملازمین کےلئے لازمی ریٹائرمنٹ پیکج متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 وفاقی حکومت کی جانب سے سیورنس پیکج نامی لازمی ریٹائرمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔  لازمی ریٹائرمنٹ پیکج کو سول سرونٹ ایکٹ 1977 میں بھی شامل کیا جائے گا اور اس مقصد کےلیے سول سرونٹ ایکٹ 1973 کےسیکشن 2(1) ایچ اور سیکشن 11 سی میں ترامیم کی جائے گی۔ سول سرونٹ ایکٹ 1973ء میں ترامیم کی وفاقی کابینہ سےتوثیق کرائی جائے گی۔

دستاویزات کے مطابق پیکج کا اطلاق وزارتوں کے خاتمے، محکموں کی تحلیل اور انضمام پرملازمین پر ہوگا، وفاقی حکومت متاثرہ وزارتوں کے ملازمین کو پیکج آفر کرے گی۔ لازمی ریٹائرمنٹ پیکج قبول نہ کرنےوالے ملازم کی خدمات ختم کردی جائیں گی۔

کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے بھی سول سرونٹ ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی، سرکاری ملازم 7 روزمیں وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کو درخواست دینےکا مجاز ہوگا، کمیٹی 30 دن کے اندر سول سرونٹ کی درخواست پر فیصلہ کرے گی۔

مزیدخبریں