ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 275 ٹریفک حادثات رپورٹ، 303 افراد زخمی

لاہور میں 275 ٹریفک حادثات رپورٹ، 303 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 275 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 303 افراد زخمی ہوئے، 81 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 222 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔