عالمی یوم خواندگی پر آج سب کو پڑھانے کے عزم کااعادہ کرتے ہیں، مریم نواز

8 Sep, 2024 | 04:40 PM

ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں سکول سے باہر رہ جانے والے بچوں کی تعلیم کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ معاشرے کے نظر انداز طبقات کی بنیادی تعلیم کے لئے درکار وسائل مہیا کئے جارہے ہیں۔

 وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے عالمی یوم خواندگی پراپنے پیغام میں کہا کہ عالمی یوم خواندگی پر آج سب کو پڑھانے کے عزم کااعادہ کرتے ہیں۔ دین اسلام علم حاصل کرنے پر زور دیتاہے اور قرآن مجید میں بھی علم حاصل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ خواندگی معیار زندگی کو بہتر اور ترقی کے بے پناہ مواقع فراہم کرتی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سو فیصد خواندگی حاصل کیے بغیر ہم روشن مستقبل کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔ تعلیم تک رسائی آسان بنانے کیلئے حکومت پنجاب تاریخی اور اختراعی اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر سکول نیوٹریشن پروگرام کے تحت تین اضلاع کے چار لاکھ طلبہ کو دودھ کے پیکٹ دئے جارہے ہیں۔ طلبہ کو تعلیم وتحقیق میں معاونت کے لئے لیپ ٹاپ دے رہے ہیں۔ پنجاب کے طلبہ کو ملکی اور غیر ملکی یونیورسٹیوں میں سکالرشپ دیں گے۔ طلبہ خاص طور پر طالبات کو آمدورفت میں آسانی کے لئے ہر تحصیل میں بسیں مہیا کریں گے۔انرولمنٹ کیمپین کے تحت بچوں کے داخلے کئے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں