ویب ڈیسک : اسلام آباد میں پی ٹی آئی جلسہ گاہ کے قریب بارودی مواد ملنے والی جگہ سے پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف سنگجانی میں ہونے والے پی ٹی آئی کے سیاسی پاور شو کے آغاز سے کچھ گھنٹے قبل آج صبح پولیس کو جلسہ گاہ کے قریب سے مشکوک بیگ ملا تھا جس میں سے دستی بم، دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق بارودی مواد ملنے والی جگہ سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے، گرفتار شخص کی شناخت نہیں بتائی گئی، تاہم اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے مشتبہ شخص سے تفتیش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جلسہ گاہ کے قریب سے مشکوک بیگ ملنے کے بعد پولیس کی جانب سے جلسے کی جگہ اور سنگجانی کے اردگرد سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔