ویب ڈیسک : پشاور موٹر وے ایم ون پر پی ٹی آئی کے جلسے میں جانے والی گاڑی بڑے حاثے سے بال بال بچ گئی، تاہم کا ٹائر پھٹنے سے متعدد کارکنان زخمی ہو گئے۔
جلسے میں جانے والی فلائنگ کوچ توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 8 کارکنان زخمی ہوگئے۔
ترجمان تحریک انصاف کے مطابق حادثہ ایم پی اے شیر علی آفریدی کے قافلے میں پیش آیا، حادثے میں زخمی ہونے والے کارکنان کو قریبی ہپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم پی اے شیر علی نے اپنی گاڑی میں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
واضح رہے کہ سنگجانی مویشی منڈی میں قائم جلسہ گاہ میں پی ٹی آئی کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے جلسے کے موقع پر اسلام آباد آنے والے اہم راستے 39 مقامات پر بند ہیں۔