ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

8 ستمبر ؛ لاہور پر قبضے کا خواب، بھارت کو منہ کی کھانی پڑی

8 ستمبر ؛ لاہور پر قبضے کا خواب، بھارت کو منہ کی کھانی پڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : جنگِ ستمبر میں پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں ہر سال 8 ستمبر کو یومِ بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن پاک بحریہ نے پاکستان کی بری اور فضائی افواج کے شانہ بشانہ رہ کر دشمن کے دانت کھٹے کیے۔

بھارت نے 6 ستمبر 1965 کو رات کے اندھیرے میں حملہ کیا لیکن 48 گھنٹے میں ہی پانسہ پلٹ گیا اور پاکستان نے کھیم کرن میں فتح کا جھنڈا گاڑ دیا۔

بھارت نے غرور وتکبر میں 6 ستمبر  1965 کو لاہور پر قبضے کا خواب سجا کر رات کی تاریکی میں حملہ کیا لیکن 48 گھنٹے میں ہی جنگ کا پانسہ پاکستان کے حق میں پلٹ گیا اور بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔ بھارتی فوج کے بزدلانہ حملوں کی پسپائی کے بعد پاکستانی افواج کی ہندوستانی سر زمین پر پیش قدمی کی اور قصور کے محاذ پر پاکستانی ٹینکوں نے بھارتی دفاعی لائن کو روند ڈالا۔

پاکستانی فرسٹ آرمرڈ ڈویژن نے شدید لڑائی کے بعد بھارتی 4 مائونٹین ڈویژن کو تہس نہس کر دیا اور شدید نقصانات کے باعث 4 ماؤنٹین ڈویژن کی بیشتر یونٹس جنگ سے فرار ہو گئیں۔ بھارتی افواج ٹینکوں اور گاڑیوں کو چلتی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوئی۔ اس موقع پر بھارتی کور کمانڈرز نے 4 ماؤنٹین ڈویژن کو ختم کرنے کی سفارش بھی کر دی، جس کے بعد فاتحانہ پاکستانی افواج نے کھیم کرن پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔

کھیم کرن 1965 کی جنگ کا کسی بھی طرف سے قبضے میں لیا جانے والا سب سے بڑا شہر تھا۔ 

 بزدل بھارتی جنرل ڈر کے مارے سب کچھ چھوڑ کر بھاگا 

جنگ 1965 میں معرکہ لاہور اور بھارتی جنرل کی جیپ کا بھی دلچسپ واقعہ ہے، طاقت کے غرور میں بھارتی فوج نے لاہور پر قبضے کا خواب سجا کر رات کی تاریکی میں حملہ کیا ، 48 گھنٹے میں ہی جنگ کا پانسہ پاکستان کے حق میں پلٹ گیا اور بھارت کا غرور خاک میں مل گیا۔ 15 بھارتی انفنٹری ڈویژن کے لاہور پر ناکام حملوں کے بعد بھارتی ہائی کمان شدید ہیجان اور پریشانی کا شکار ہو ئی۔ 

جنرل نرنجن پرساد نے دعویٰ کیا کہ اس کے بریگیڈ لاہور پر دستک دے رہے ہیں، بھارتی ہائی کمان نے جنرل نرنجن پرساد کو فرنٹ لائن پر جا کر حقائق کی تصدیق کا حکم دیا۔ جی او سی 15 بھارتی انفنٹری ڈویژن میجر جنرل نرنجن پرساد فرنٹ لائن کی طرف نکل پڑا۔ واہگہ کے محاز پر بی آر بی نہر پہنچنے پر پاکستانی فوج نے بھارتی جنرل کو آڑے ہاتھوں لیا،  جس کے بعد بزدل بھارتی جنرل اپنی اسٹار پلیٹ اور جھنڈا لگی جیپ چھوڑ کر بھاگ نکلا۔

 پاک فوج نے بھارتی جنرل کی جیپ، نقشے اور جنگی پلان قبضے میں لیے۔ میجرجنرل نرنجن پرساد کی جیپ فتح کے نشان کے طور پر آج بھی آرمی میوزیم میں موجود ہے۔

واضح رہے کہ سمندری حدود کے نگہبانوں کو سلام پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں یوم بحریہ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، آپریشن دوارکا میں پاکستان نیوی نے دشمن کے دلوں پر جو لرزہ طاری کیا، اسی کی یاد میں 8 ستمبر کو پاک بحریہ کا دن منایا جاتا ہے۔