ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی جلسہ؛ پولیس کی ہوٹل و کیٹرنگ مالکان کو کاروبار بند رکھنے کی ہدایت

پی ٹی آئی جلسہ؛ پولیس کی ہوٹل و کیٹرنگ مالکان کو کاروبار بند رکھنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف کے آج ہونے والے جلسے کے حوالے سے پولیس نے اسلام آباد کے تمام ہوٹل، گیسٹ ہاؤس اور ریسٹورینٹ مالکان کو ہدایت جاری کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق تھانہ سنگجانی پولیس کی جانب سے علاقے کے ہوٹل، گیسٹ ہاؤس اور کیٹرنگ مالکان کو آج اور کل اپنے کاروبار بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، پولیس نے ہوٹل مالکان کو حکم دیا ہے کہ کسی کو رہائش، کھانا یا کوئی سامان فراہم نہ کیا جائے۔ پولیس نے تنبیہہ کی ہے کہ ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والے ہوٹلز، گیسٹ ہاؤس اور کیٹرنگ مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف آج اسلام آباد میں سنگجانی میں جلسہ عام کے ذریعے اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے جا رہی ہے جس کے لیے پارٹی کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں اور ملک کے مختلف شہروں سے کارکنوں کے قافلے وفاقی دارالحکومت رواں دواں ہیں۔

دوسری جانب ضلع انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے آنے والے داخلی راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے اور پی ٹی آئی کو جلسہ کی اجازت نامے کی شرائط پر عملدرآمد کا پابند کیا گیا ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ ضلع انتظامیہ نے جن 40 شرائط پر پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دی ہے، اس میں ایک شرط یہ بھی شامل ہے کہ تحریک انصاف کسی کاروبار کو بند نہیں کرائے گی۔