ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف پروڈیوسر اور براڈکاسٹر اطہروقارعظیم انتقال کرگئے

معروف پروڈیوسر اور براڈکاسٹر اطہروقارعظیم انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف پروڈیوسراورسابق ڈائریکٹر کرنٹ افیئرزپی ٹی وی اطہروقارعظیم کراچی میں انتقال کرگئے۔

 اطہروقارعظیم کاانتقال حرکت قلب بند ہونے سے ہوا ،وہ پی ٹی وی میں ڈائریکٹرکرنٹ افیئرزاورجنرل مینیجر کراچی سینٹر بھی رہے جبکہ کئی سربراہان مملکت،وزرائے اعظم،اسپورٹس پرسنلیٹیز اور دلیپ کمارسمیت کئی شوبزسپراسٹارز کے انٹرویو پروڈیوس کیے تھے۔

 اطہروقارعظیم نے تاریخی شارجہ میچ کوبطور پروڈیوسرکورکیا تھاجس میں جاوید میانداد نے انڈیا کیخلاف چھکا لگایا تھا،انہوں نے پاکستان میں بے شمار کھیلوں کے ایونٹ کورکیے،ورلڈ کپ 1987بھی انہوں نے کور کیاتھا۔ اطہروقارعظیم ایک بہترین صدا کاربھی تھے،ان کا پروفیشنل کیریئرپچاس سال سے زائد عرصے پرمحیط ہے،وہ نجی ٹی وی نیٹ ورک کے بانی اراکین میں سے ایک تھے۔ 

 اطہروقارعظیم پروفیسرسید وقار عظیم کے صاحبزادے اورسابق  ایم ڈی پی ٹی وی اختروقارعظیم کے چھوٹے بھائی تھے،ان کے پسماندگان میں ایک بیٹا شامل ہے،اطہروقارعظیم کی شادی ٹی وی کی معروف پروڈیوسر شیریں عظیم سے ہوئی تھی جنہوں نے ان کہی جیسے ڈرامے پروڈیوس کئے۔

 ان کی تدفین منگل کے روز کراچی میں ہو گی۔