گلوکارہ صنم ماروی کی تیسری شادی، شوہر خبیب قریشی کا بیان

9 Sep, 2024 | 03:20 PM

(ویب ڈیسک)معروف صوفی گلوکارہ صنم ماروی نےتیسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے کااعتراف کرلیا، گلوکارہ نے  شوہر خبیب قریشی سے شادی کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔

  صنم ماروی حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی دوسری شادی ٹوٹنے سمیت گلوکاری پر کھل کر بات کی،پروگرام کے دوران معروف صوفی گلوکارہ نے چوتھی بار رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اہل خانہ نے ان کی شادی کروائی۔

گلوکارہ کے اس انکشاف کے بعد مداح سمیت کئی نیوز آؤٹ لیٹس اس کشمکش کا شکار ہوگئے تھے کہ صنم ماروی نے تیسری شادی کی یا پھر چوتھی؟ کیونکہ گزشتہ سال یہ خبر سامنے آئی تھی کہ دوسرے شوہر سے خلع کے بعد، صنم ماروی نے حبیب نامی شخص سے خفیہ نکاح کرلیا تھا لیکن سال 2023 میں اُنہوں نے تیسرے شوہر سے بھی علیحدگی اختیار کرلی۔ 

اس خبر پر صنم ماروی کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا لیکن یہ خبر پاکستانی میڈیا کی سرخیوں میں آگئی تھی اور اسی خبر کی وجہ سے اب نیوز آؤٹ لائٹس غلط فہمی کا شکار ہوگئیں کہ گلوکارہ نے تیسرے شوہر سے طلاق کے بعد اس بار چوتھی شادی کی ہے۔

صنم ماروی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں سندھی زبان میں تحریر تھا کہ چوتھی شادی سے متعلق پھیلائیں جانے والی تمام خبریں بےبنیاد اور جھوٹی ہیں۔

دوسری جانب گلوکارہ کے شوہر خبیب قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ میں صنم ماروی کا تیسرا شوہر ہوں، میرا نام ہی خبیب نواز ہے اور مجھ سے صنم کی چوتھی شادی نہیں بلکہ تیسری شادی ہوئی ہے اور ہم دونوں ایک ساتھ بہت خوش ہیں۔

خبیب نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک بیٹے سے بھی نوازا ہے جس کا نام محمد قائم دین قریشی ہے، میڈیا سے گزارش ہے کہ پہلے خبر کی تحقیق کرلیا کریں۔

مزیدخبریں