ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈرامہ’ ہمسفر ‘بھارت میں بطور تھیٹر پیش کیے جانے کا امکان

ڈرامہ’ ہمسفر ‘بھارت میں بطور تھیٹر پیش کیے جانے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان کا مقبول ترین ڈرامہ ’ ہمسفر ‘کو بھارت میں تھیٹر کی صورت میں پیش کیے جانے پر کام جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی تھیٹر اور فلم اداکار عمران زاہد نے ’ ہمسفر ‘کا تھیٹر بنانے کے لیے رابطہ کیا ہے۔ عمران زاہد کے مطابق انہوں نے مومنہ درید پروڈکشن کی بانی مومنہ درید سے ڈرامے کا تھیٹر بنانے کی قانونی اجازت مانگی ہے۔

عمران زاہد کا کہنا ہے کہ مومنہ درید نے مثبت اشارے دیے ہیں، ان کے درمیان اچھے ماحول میں بات آگے بڑھ رہی ہے۔ سلطانہ صدیقی نے بھی مذکورہ معاملے میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی ہے اور وہ بھی چاہتی ہیں کہ پاک بھارت تعلقات کی بہتری اور امن کے لیے ایسا ہونا چاہیے۔

اداکار نے کہا کہ ہمسفر ڈرامے کا تھیٹر بنانے کی قانونی اجازت ملنے کے بعد ہی اس پر کام شروع ہوگا،جلد ہی اس حوالے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔