ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی جلسہ؛ عوام کیلئے کون کون سے راستے کھلے ہیں ؟

پی ٹی آئی جلسہ؛ عوام کیلئے کون کون سے راستے کھلے ہیں ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف کے آج کے ہونے والے جلسے کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی کے بیشتر راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ 

 پی ٹی آئی کے جلسے کی وجہ سے اسلام آباد کی میٹرو بس سروسز بشمول ریڈلائن،گرین لائن،اورنج لائن،بلیولائن بند ہیں، اس کے علاوہ فیڈر روٹس اور پنک بس سروس بھی بند ہیں، اسلام آبادایکسپریس وےکےدونوں اطراف اور لہتراڑ روڈ سے کھنہ پل پر راستہ بند ہے۔ 

کون کون سے راستے کھلے ہیں؟

 سری نگر ہائی وے دونوں اطراف ٹریفک کے لیے کھلی ہے، اسلام آباد ائیرپورٹ جانے اور واپس آنے کےلیے سری نگر ہائی وے کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسکے علاوہ راولپنڈی ریلوےاسٹیشن سے سری نگر ہائی وے، فقیر ایپی روڈ، آئی جے پی روڈ سے پشاور روڈ تک جا سکتے ہیں، تاہم اسلام آباد پہنچنے کے لیے بھارہ کہو کا داخلی راستہ سترہ میل پر بند ہے۔ 

ٹیکسلا سے جی ٹی روڈ سنگجانی پوائنٹ پر جی ٹی روڈ دونوں اطراف کی ٹریفک کے لیے بند ہیں، لیکن ہفتہ وار لگنے والا اتوار بازار معمول کے مطابق کھلا ہے۔ ریڈزون میں آنےجانے کے لیے مارگلہ روڈ استعمال کیا جا سکتا ہے، دیگر تمام داخلی اور خارجی راستے بند ہیں۔  موٹروے ایم 1 اور ایم 2 ٹریفک کے لیے کھلی ہیں ،سری نگر ہائی وے سےموٹروےتک راستہ کھلا ہے۔ اس کے علاوہ موٹروے ایم 2 اسلام آباد جانے والی سائیڈ بند کردی گئی ہے، موٹروے ایم 2 لاہور جانے والی لین ٹریفک کے لیے کھلی ہے،  کلرکہار، بلکسر اور نیلا دلہہ انٹرچینج پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔

 پولیس کی بھاری نفری موٹروے انٹرچینجز پر تعینات ہے جبکہ سڑکوں کی بندش کی وجہ سے اسلام آباد جانے والے مسافروں کو سفری مشکلات درپیش ہیں۔