ویب ڈیسک: آئیوری کوسٹ کے بحر اوقیانوس میں فرانسیسی فوج کا ساز و سامان لے جانے والا چارٹر کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک کارگو طیارہ ہفتے کو آئیوری کوسٹ کے عابدجان میں بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے بعد بحر اوقیانوس میں گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارہ ساحل پر گر کر دو حصوں میں ٹوٹ گیا۔ ملبے سے 4 لاشیں نکالی گئیں جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہیں جنھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں 2 فرانسیسی فوجی بھی شامل ہیں۔
آئیوری کوسٹ میں فرانسیسی افواج کے ترجمان نے بتایا کہ کم از کم 6 افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم انھوں نے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔آئیورین سیکورٹی کے وزیر نے بتایا کہ اس حادثے میں مالڈووی کے 4 شہری ہلاک اور 2 دیگر زخمی ہو گئے تاہم سیڈیکی ڈیاکائٹ نے جائے حادثہ پر صحافیوں کو بتایا کہ 4 فرانسیسی شہری بھی حادثے میں بچ گئے لیکن وہ زخمی ہیں۔
ترجمان فرانسیسی فوجی کا کہنا تھا کہ حادثے کے شکار ہونے والے چارٹر انٹونوف طیارے کو فرانسیسی فوج نے عسکریت پسندوں کے خلاف ہونے والے ’’آپریشن بارکھان‘‘ فرانسیسی فوجی سامان لے جا رہا تھا۔تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تاہم عینی شاہدین کا کہنا کہ طوفانی موسم نے حادثے میں کردار ادا کیا۔ کل سے ہوا چل رہی تھی اور میں نے دیکھا کہ جہازوں کو اڑنے میں دشواری کا سامنا تھا۔