ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

 معروف بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف ڈرامہ سیریل کہیں تو ہوگا، کسوٹی زندگی کی اور کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی میں کام کرنے والے معروف اداکار وکاس سیٹھی  چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکاس سیٹھی کی موت 48 برس کی عمر میں 8 ستمبر اتوار کی صبح ہوئی،ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وکاس دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کرگئے، آنجہانی اداکار نے سوگواران میں اہلیہ اور جڑواں بچے چھوڑے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکاس نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ معروف ڈانس شو 'نچ بلیے'میں بھی شرکت کی تھی،اس کے علاوہ انہوں نے فلم کبھی خوشی کبھی غم میں بھی مختصر کردار ادا کیا تھا۔