ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد جلسہ؛ پی ٹی آئی نے کارکنوں کو اہم ہدایات جاری کردیں

اسلام آباد جلسہ؛ پی ٹی آئی نے کارکنوں کو اہم ہدایات جاری کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈسیک : آج اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے  پی ٹی آئی نے اپنے کارکنوں کو اہم ہدایات جاری کر دی گئیں ۔ 

پی ٹی آئی کی جانب سے آج اسلام آباد کے نواحی علاقے سنگجانی میں جلسہ کیا جا رہا ہے جس کے لیے ملک کے مختلف شہروں سے کارکنوں کی آمد کا سلسلسہ جاری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے کارکنوں کو اہم ہدایات جاری کر دیں، جس میں کارکنوں کو کسی بھی صورتحال میں اسلحے کا استعمال نہ کرنے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔

پی ٹی آئی قیادت نے مقامی عہدیداروں کو قافلے میں شامل لوگوں پر کڑی نظر رکھنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے، عہدیداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ مشکوک شخص نظر آئے تو فوری طور پر اسے پکڑا جائے۔ پی ٹی آئی قیادت کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق جلسے میں کسی قسم کی بدامنی نہیں ہونی چاہیے، یوتھ ونگ ماسک، نمک اور شیلنگ سے بچاؤ کے دیگر آلات اپنے ساتھ رکھیں۔

واضح رہے کہ جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں سڑکوں کو جگہ جگہ کنٹینٹر لگا کر بند کر دیا گیا ہے اور اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی قیادت سے جلسے کی اجازت کے لیے ملنے والی این او سی پر سختی سے عمل درآمد کا کہا گیا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی ذرائع کا بتانا ہے کہ راستے میں آنے والی رکاوٹیں ہٹانے کے لیے قافلوں میں کرینز، واٹر کیننز اور دیگر مشینری بھی شامل ہو گی۔