ویب ڈیسک : اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے جلسے کے پیشِ نظر میٹرو بس سروس مکمل بند کردی گئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت کے علاقے سنگجانی میں آج پی ٹی آئی کے ہونے والے جلسے کی سیکیورٹی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے راولپنڈی اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور اس حوالے سے میٹرو بس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میٹروبس سروس راولپنڈی صدر اسٹیشن سے پاک سیکریٹریٹ تک بند کی گئی ہے۔ راولپنڈی کی مرکزی شاہراہ فیض آباد کے مقام پر بھی میٹرو بس سروس مکمل سیل کردی گئی ہے۔
پاکستا تحریک انصاف کے جلسے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے اسلام آباد ایکسپریس وے کو بھی مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔ اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں کو ملانے والے متبادل راستے کھلے ہوئے ہیں۔