ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماڈل ٹاون کچہری کا فلٹریشن پلانٹ بند ، شہری صاف پانی سے محروم

ماڈل ٹاون کچہری کا فلٹریشن پلانٹ بند ، شہری صاف پانی سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین : ایل ڈی اے کوارٹر نزد ماڈل ٹاون کچہری کا فلٹریشن پلانٹ انتظامیہ کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گیا، فلٹریشن کی مرمت نہ ہونے سے شہری صاف پانی سے محروم ہوگئے۔

شہر کے دیگر فلٹریشن پلانٹس کی طرح ایل ڈی اے کوارٹر زماڈل ٹاون کچہری میں نصب کیا گیا فلٹریشن پلانٹ بھی خراب ہوگیا جس کی وجہ سے شہری صاف پانی سے محروم ہو چکے ہیں۔

فلٹریشن پلانٹ کی ٹونٹیاں تک غائب ہو گئیں، فلٹریشن پلانٹ میں صفائی کے بھی ناقص انتظامات ، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جمع ہیں۔

دوسری جانب شہریوں نے انتظامیہ سے فلٹریشن پلانٹ کو فعال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔