پاکستان، انگلینڈ ٹیسٹ سیریز UAE منتقل؟

8 Sep, 2024 | 12:37 PM

ویب ڈیسک :7 اکتوبر سے شروع ہونے والی انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے اسٹیڈیمز میں تزئین و آرائش کی وجہ سے ممکنہ طور پر مقام متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کیے جانے کی افواہیں گردش کررہیں تھی ، تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سیریز کے وینیو کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ انگلینڈ کےخلاف ٹیسٹ سیریز ممکنہ طور پر میچز ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جس پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز 7 سے 28 اکتوبر تک شیڈول ہے جو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔


 

مزیدخبریں