ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کرنے والوں کو معافی نہیں ملے گی، مریم اورنگزیب

ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کرنے والوں کو معافی نہیں ملے گی، مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: لاہور: وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کر کے حملہ کرنے کے جرم کی کوئی معافی نہیں دی جائے گی، چاہے جلسی کریں، روئیں، پیٹیں یا چیخیں، سزا تو ملے گی۔

وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ انہوں نے نئے نیب قانون کے تحت ریلیف کی درخواست کے حوالے سے کہا کہ نو مئی کے مجرم نے پہلی بار ریلیف کی درخواست دی ہے جبکہ اُس کا کہنا ہے کہ قانون کو چوروں کو بچانے کیلئے بنایا گیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے سوال اٹھایا کہ جو شخص نیب قانون کو "چوروں کا قانون" کہتا تھا، وہ خود سب سے پہلے ریلیف کی درخواست کیوں دے رہا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ این آر او بھی مانگتا ہے اور جلسے بھی کرتا ہے جبکہ این آر او کی درخواست نو مئی کے جرم سے بچنے کے لئے ہے۔ گھڑی اور توشہ خانہ کے مجرم، 190 ملین پاؤنڈ کے جرم میں ملوث، دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کر رہا ہے اور خود 'این آر او' لے کر بھاگنا چاہتا ہے۔

مریم اورنگزیب کا اس بات پر بھی زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جنہیں چور کہا جاتا تھا وہ خود اس شخص کے ظلم کا نشانہ بنے، ہر الزام کا جواب دیا، قید کاٹی اور عدالتوں سے سرفراز ہوئے جبکہ این آر او کی بھیک نہیں مانگی۔