ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

15 سیکنڈ میں 22 منزلہ ٹاور کےزمین بوس ہونے کی ویڈیو

15 سیکنڈ میں 22 منزلہ ٹاور کےزمین بوس ہونے کی ویڈیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:(محمدساجد) امریکی ریاست لوزیانا کی جھیل چارلس کے علاقہ میں بنائے گئے 22 منزلہ ہرٹز ٹاور کو 15 سیکنڈ میں گرا دیا گیا، ٹاور کے گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کی گئی۔

تفصیلات کےمطابق  لوزیانا کے جھیل چارلس کے علاقے میں ایک لاوارث تاریخی نشان، 22 منزلہ ہرٹز ٹاور کو مسمارکر دیا گیا، ٹارو کے گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی ہے،  مسمار کرنے والے عملے نے اندر سے سلسلہ وار دھماکے کیے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمارت کے گرنے سے گرد وغبار نےاردگرد کے علاقہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور تقریباً پانچ منزلہ اونچا ملبے کا ڈھیر  بن گیا۔

یہ عمارت جسے پہلے کیپٹل’ون ٹاور‘ کے نام سے جانا جاتا تھا،سمندری طوفان ’لورا‘ ’ڈیلٹا‘ میں بری طرح تباہ ہو گیا تھا,یہ عمارت چار دہائیوں سے زیادہ عرصے سے شہر کی اسکائی لائن کی خصوصیت رہی تھی،2020 میں لوزیانا میں سمندری طوفانوں نے اس عمارت کو ہلا کر رکھ دیا تھا

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے رپورٹ کیا کہ عمارت کے مالکان نے اس کی مرمت کے لیے کئی کوششیں کرنے کے بعد بالآخر اسے گرانے کا فیصلہ کیا۔