ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کی خدمات و قربانیوں کی دل سے قدر کرتے ہیں۔
یوم پاک بحریہ پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہبازشریف کا پاکستان بحریہ کے تمام اراکین کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی مستقل مزاجی ان کی فرض شناسی اوروطن سے محبت کا ثبوت ہے، پاک بحریہ کی خدمات اور قربانیوں کی دل سے قدر کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ سمندری سرحدوں کے تحفظ میں پاک بحریہ کے کردار کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔