ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھاٹی گیٹ پولیس کا احسن اقدام،  12 سالہ لاپتہ لڑکا  ورثا کے سپرد

بھاٹی گیٹ پولیس کا احسن اقدام،  12 سالہ لاپتہ لڑکا  ورثا کے سپرد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد : بھاٹی گیٹ پولیس نے  احسن اقدام کرتے ہوئے گوجرانوالہ کے 12 سالہ لاپتہ لڑکے ارشد کو ورثا کے سپرد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ارشد اپنے خاندان کے ہمراہ گوجرانوالہ سے گریٹر اقبال پارک میں ہونے والے جلسہ پر آیا تھا اور وہاں لاپتہ ہو گیا تھا۔

  بھاٹی گیٹ پولیس کو اطلاع ملنے پر فوری طور پر ارشد کی تلاش شروع کی گئی۔ پولیس کی محنت اور چند گھنٹوں کی کوششوں کے نتیجے میں ارشد کو خوشحالی کے ساتھ اس کے والد کے حوالے کر دیا گیا۔

 ارشد کے والدین نے بھاٹی گیٹ پولیس کے اقدام پر شکریہ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی محنت کی تعریف کی اور دعاؤں کا اظہار کیا۔