ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی جلسہ، لاہور کےکارکنوں کو لانے کی رپورٹ منظر عام پر آگئی

پی ٹی آئی جلسہ، لاہور کےکارکنوں کو لانے کی رپورٹ منظر عام پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی جلسہ انتظامات ،   تحریک انصاف لاہور کےکارکنوں کو جلسہ گاہ پہنچانے کی رپورٹ منظر عام پر آگئی۔

تفصیلات کےمطابق لاہور کے قائمقام سیکرٹری جنرل حافظ ذیشان رشید نے تحریری رپورٹ اعلی قیادت کو بھیجی ، ٹکٹ ہولڈر اپنے حلقے سے 150 لوگوں کو جلسہ گاہ تک پہنچانے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ، آئی ایس ایف، یوتھ ونگ، ٹریڈز  ونگ ، مینارٹی ونگ  اور شعبہ خواتین لاہور کو الگ الگ ٹارگٹ اور ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

 اس سارے عمل کی مانیٹرنگ کے لیے تحریک انصاف   لاہور نے  کمیٹی قائم کی،ممکنہ گرفتاری کے خدشات کے پیش نظر عرفان علوی ایڈووکیٹ کی  زیر نگرانی قانونی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے ۔ 

لاہور سے 10 ہزار سے زائد کارکن اسلام اباد جلسے تک پہنچائے جارہے ہیں ۔