ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مودی سرکار کے ہاتھوں اہم ریاست نکلنے لگی

مودی سرکار کے ہاتھوں اہم ریاست نکلنے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: منی پور مودی سرکار کے ہاتھوں سے نکلنے لگا، بھارت میں اقلیتیں اپنے بنیادی حقوق اور بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں،مودی کے تیسرے دورمیں بھارت کو شدید نسلی، لسانی اور مذہبی تعصبات کا سامنا ہے.

حالیہ رپورٹ کے مطابق کئی روز سے امفال وادی میں دوبارہ کرفیو نافذ کر دیا گیا، بھارتی افواج نے علاقے کا محاصرہ کرلیا، علیحدگی پسندوں نے منی پور کے ضلع میں راکٹ حملے کئے، سخت کرفیو اور وسیع پیمانے پر ریاستی مشینری کے استعمال کے باوجود مسلح افراد سول آبادی کو ٹارگٹ کر رہے ہیں.

اس سے قبل منی پور کے نواحی گاؤں میں 5 گھروں کو جلا کر خاکستر کردیا گیا جس کے بعد امفال وادی میں شدت پسندی کے نئے باب کا آغاز ہوا,کُکی کمیونٹی کے مسلح افراد نے ڈرون اٹیک کئےتھے مگر حالیہ حملوں میں اُنہوں نے لانگ رینج راکٹوں کا ساتھ حملے کئے،کُکی کمیونٹی کے مسلح افراد نے اس سے قبل ریاست کے سابق وزیرِاعلٰی مائیریماام کوئرینگ سنگھ کی رہائش گاہ کو بھی راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔

ریاستی پولیس ، بھارتی افواج کے ساتھ مل کر منی پور میں کومبنگ آپریشن کررہی ہے جس کے نتیجے میں شدت پسندی میں مزید اضافہ ہو رہاہے،بھاری پیمانے پر سرچ آپریشن ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ اپنے ہی ملک میں پناہ گزینوں جیسی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

مودی سرکار اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے نے منی پور جیسی ریاستوں میں انتہاپسندی کو فروغ دے رہی ہے،مودی حکومت منی پور میں حالات پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور مسلح افراد اب ریاستی مشینری کو ٹارگٹ کر رہے ہیں،عالمی سطح پر بھی منی پور فسادات کو لیکر ایک گہری تشویش پائی جا رہی ہے۔

آخر کب تک مودی سرکار اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے ظلم و بربریت کا سہارا لیتی رہے گی؟