ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لائسنس کا حصول مزید آسان، چھٹی کے روز بھی تمام دفاتر کھلے رہے گے

لائسنس کا حصول مزید آسان، چھٹی کے روز بھی تمام دفاتر کھلے رہے گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساحی: ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے لائسنس کا حصول عوام کیلئے مزید آسان بنا دیا، چھٹی کے روز بھی دفاتر کھلے رہیں گے۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے اعلان کیا ہے کہ اتوار والے دن بڑے شہروں میں 24 گھنٹے دفاتر کھلے رہیں گے جبکہ چھوٹے شہروں میں 16 گھنٹے لائسنس دفاتر دستیاب ہوں گے۔ شہریوں کو قومی شناختی کارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت دی گئی ہے جس کے ذریعے وہ فوری طور پر لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبے بھر میں 28 ہزار 726 شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے جبکہ رواں ماہ مجموعی طور پر 2 لاکھ 13 ہزار 276 شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس فراہم کیے جا چکے ہیں۔

فیصل آباد، گوجرانوالہ، اور راولپنڈی میں لائسنسنگ سہولیات کی فراہم میں نمایاں کارکردگی دکھائی گئی ہے جبکہ باقی تمام اضلاع بھی عوامی سہولت کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی نے عوامی سہولت کی فراہمی کے لئے مزید اقدامات کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔