ویب ڈیسک:پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حنا آفریدی کا کہنا ہے کہ جو لڑکا پسند آیا اس سے خود اظہار محبت کروں گی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا آفریدی کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں انٹرویو دیتے دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے میں اس طرح کی لڑکی ہوں کہ میں خود لڑکے سے اظہارِ محبت کروں گی،اس کی وجہ بتاتے ہوئے حنا آفریدی نے کہا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ مجھے کون سا لڑکا چاہیے، میں نہیں چاہتی کہ کوئی اور آئے اور مجھ سے پوچھے اور میں انکار کر دوں۔
حنا آفریدی نے کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں خود آؤں گی آپ لوگ زحمت نہیں کرنا‘۔ اداکارہ نے کہا میں لڑکے کے پاس جا کر کہوں گی کہ میں آپ کو پسند کرتی ہوں اور مجھے آپ میں دلچسپی ہے۔
حنا آفریدی نے کہا تھا کہ مجھے بالکل بھی ڈر نہیں ہے کہ سامنے سے کیا ردعمل آئے گا کیونکہ جب یہ کام لڑکے کر سکتے ہیں تو لڑکیاں کیوں نہیں کر سکتیں؟
اسی انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ارینج میرج سے زیادہ لو میرج کو ترجیح دیتی ہوں، یہ بہتر ہوتا ہے کہ شادی سے قبل دونوں ایک دوسرے کو جان لیں،شادی کیلیے پیسہ اہمیت نہیں رکھتا وہ تو ہم دونوں مل کر بھی کما سکتے ہیں لیکن میں چاہتی ہوں کہ جو میرا ہمسفر ہو وہ مجھے محبت اور عزت دے، مجھ پر اعتماد کرے اور میں بھی اس پر اعتماد کر سکوں۔
طلاق سے متعلق حنا آفریدی کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے میری ملی جلی رائے ہے، طلاق بیک وقت آزادی بھی ہے اور ناکامی بھی لیکن میں نہیں چاہتی کہ میں کبھی اس مرحلے سے گزروں۔