ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان جونئیر اتھلیٹکس ٹیم کو بھارت کے ویزے جاری

پاکستان جونئیر اتھلیٹکس ٹیم کو بھارت کے ویزے جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:ساؤتھ ایشین جونیئر اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے قومی جونیئر اتھلیٹکس ٹیم کو بھارتی ویزے مل گئے, ٹیم پیر کے روز بھارت روانہ ہوگی ۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی شہر چنائی میں 11 سے 13 ستمبر تک شیڈول ساوتھ ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے پاکستان جونیئراتھلیٹکس ٹیم کو بھارت کے ویزے جاری کردئیے گئے ہیں،،، قومی جونیئراتھلیٹکس ٹیم نو ستمبر کی صبح لاہور سے براستہ واہگہ بارڈر بھارت روانہ ہوگی۔۔ ٹیم میں 11 مرد اور ایک خاتون اتھلیٹ شامل ہے۔اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر(ر) وجاہت حسین ساہی کا کہنا ہے کہ جونیئراتھلیٹکس ٹیم اچھی تیاری کے ساتھ بھارت جارہی ہے۔اتھلیٹس سے ہمیں اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔سیکرٹری کرنل(ر) شاہجہان کے مطابق اتھلیٹس نے کیمپ میں خوب محنت کی ہے۔