کہاں کہاں بادل کھل کر برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

8 Sep, 2024 | 09:02 AM

اقصیٰ سجاد:ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے  رہے گا  تاہم کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سورج کی کرنوں کے ساتھ شہر  لاہور میں ملے جلے موسم کا رجحان، ہوائیں چلنے سے شہر میں گرمی اور حبس کی شدت میں کمی ہوگئی،ماہرین کے مطابق شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا ہے جبکہ  ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ  ہے ۔عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور تیسرے نمبر پر آ گیا ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 161ریکارڈ کی گئی ہے۔  سید مراتب علی روڈ 167 جبکہ شاہراہ قائداعظم پر آلودگی کی شرح 174ریکارڈ کی گئی ہے۔

شہر قائد میں  موسم مطلع صاف اور تیز دھوپ کا راج،شہر قائد میں آج شام و رات میں بوندا باندی متوقع ہے۔  جنوب مغرب سمت سے 15 نارٹیکل مائل کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے۔شہر کا فضائی معیار بہتر ہے،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 33 نمبر پر آگیا ہے جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 75 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں آج موسم کی صورتحال کے حوالے سے کہاکہ اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا۔ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

 رپورٹ کے مطابق پنجاب ،بلوچستان اورسندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔

مزیدخبریں