ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ڈان باسکو انسٹی ٹیوٹ  کے ساتھ اشتراک عمل کریں گے، چئیرمین ٹیوٹا کا گریجویشن تقریب میں اعلان

Don Basco Technical Institute Yohanna Abad, City42 , Graduation ceremony, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رومیل الیاس:  ڈان باسکو ٹیکنیکل اینڈ یوتھ سینٹر کی سالانہ گریجویشن تقریب  ہفتہ کے روز ہوئی۔ تقریب میں چیئرمین ٹیوٹا سجاد کھوکھر کی مہمان خصوصی تھے ۔ گریجویشن کی اس تقریب میں ایک ہزار سے زائد سٹوڈنٹس کو  ٹیکنیکل ایجوکیشن کا ڈپلومہ مکمل کرنے پر  سرٹیفیکیٹ دیئے گئے۔ 
 
یوحنا آباد میں واقع ڈان باسکو ٹیکنیکل اینڈ یوتھ سینٹر کی سالانہ گریجویشن تقریب  میں ڈائریکٹر فادر نوبل لال نے صدارت کی۔ ٹیوٹا  کے چئیرمین سجاد کھوکھر مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو تھے۔ ڈان باسکو  ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ کے ارکان ، اساتذہ اور طلبہ بھی تقریب میں  شریک تھے۔

تقریب کے آغاز پر طلبہ نے خوبصورت علاقائی رقص پیش کر کے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

 ٹیوٹا  کے چئیرمین اور ریکٹر ڈان باسکو فادر نوبل لال نے فنی تعلیم کے مختلف شعبوں میں ڈپلومے مکمل کرنے پر طلبہ میں ڈپلومہ سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔ 

چیرمین ٹیوٹا بریگیڈئیر ر سجاد  نے کہا کہ  2000 میں آغاز سے اب تک  8 ہزار بچے ڈان باسکو انسٹی ٹیوٹ سے ڈپلوما لے چکے ہیں۔  یہاں کے ڈائریکٹر  فادر  نوبل لال اور ان کا بورڈ آف ڈائریکٹرز بہت عمدہ کام کر رہا ہے۔ آنے والی جنریشن اگر ٹیکنیکل سکلز حاصل کر لے تو وہ صرف پاکستان نہین دنیا مین کہیں بھی کامیاب ہو سکتے ہیں۔ 

بریگیڈئیر سجاد نے کہا کہ ڈان باسکو کی ورکشاپس اپنی لے آؤٹ اور ساز و سامان سے بہت عمدہ معیار کی تعلیم کی نشان دہی کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیوٹا کے ساتھ  400 ادارے کام کر رہے ہیں۔ ڈان باسکو کے پہلے وزٹ سے یہ ادراک ہو گیا کہ یہ بہرین اداروں مین سے ایک ہے۔ بریگیڈئیر سجاد نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم ڈان باسکو بھیجیں گے۔  ہم باہمی تعاون سے ایک دوسرے سے سیکھیں گے۔ کچھ کورس جو ڈان باسکو مین کروائے جا رہے ہیں وہ ٹیوٹا کے اداروں مین نہیں ہیں، کچھ کورس ہم سکھا سکتے ہیں۔ میں کوشش کروں گا کہ ڈان باسکو کے ساتھ اشتراکِ عمل کر کے سیکھیں۔

بریگیڈئیر سجاد نے ڈان باسکو انسٹی ٹیوٹ کی تقریب کی ابتدا میں کروائی گئی دعا کی تعریف کی اور ملی نغمے میں دیئے گئے یونٹی کے پیغام کو خاص طور سے سراہا۔ 


ریکٹر فادر نوبل لال نے بتایا کہ آج ہم ٹیوٹا چئیرمین اور دیگر مہمانوں کی یہاں آمد کے شکر گزار ہیں۔ سکل ایجوکیشن پاکستان کے زیادہ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع سے محروم بچوں کے لئے بہت ضروری ہے۔ ڈان باسکو نے جیسے گزشتہ بیس سال  یوتھس کی خدمت کی ہم کوشش کرین گے یہ سلسلہ آگے بھی اسی طرح جاری رہے۔ 

سابق ایم پی اے شکیل مارکس نے کہا کہ اب ٹیکنیکل ایجوکیشن کا دور ہے، صرف فارمل ایجوکیشن کافی نہیں۔ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کی  65 فیصد آبادی یوتھس پر مشتمل ہے، ان سب کو ہنر مند بنانے کی ضرورت ہے۔ اس  بڑے مقصد کے حصول میں ڈان باسکو کا اہم کردار ہے۔

چیئرمین فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس ذکی اعجاز،سلیم شاکر،کرنل ریٹائرڈ عامر فیضی،اقبال کھوکھر،اسلم رحمت سمیت دیگر  ممتاز شخصیات  بھی ٹیکنیکل ایجوکیشن کا یہا باوقار ڈپلومہ مکمل کرنے والے گریجوئٹس مین سرٹیفیکیٹ تقسیم کرنے کی اس تقریب میں شریک ہوئیں۔شرکا نے اسناد حاصل کرنےوالے طلبہ کو مبارکباد دی ۔

رائل کئیر ٹیچنگ ہاسپٹل کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ  ڈان باسکو انسٹی ٹیوٹ نے ہزاروں بچوں کو خود کفیل کیا ہے۔ یہاں سے ڈپلومے لے کر نکلنے والے بچے پاکستان اور دنیا بھر میں کہیں بھی کام کر کے اپنے لئے اور اپنے اہل خانہ کیلئے بہتر آمدن حاصل کرنے کے قابل ہو گئے ہیں۔ 

تقریب کے اختتام پر فادر نوبل لال نے شرکا سے اظہارِ تشکر کیا ۔