ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  گورنر ہاؤس میں محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ،،ممتاز نعت خوانوں کی شرکت

Governor Sardar Saleem Haider, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فاطمہ خان: ماہ ربیع الاول آغاز پر شہر بھر میں میلاد مصطفی کا سلسلہ جاری ہے ،، گورنر ہاؤس میں بھی محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اہتمام  کیا گیا جس میں  شہر بھر سے ممتاز نعت خوان اور عشاقِ رسول ﷺ شریک ہوئے۔ محفلِ میلاد میں گورنر سلیم حیدر خود بھی  شریک تھے۔

محفل میں معروف نعت خواں شہباز قمر فریدی اور احمد علی حاکم نے نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے نعت خوانی کا آغاز کیا ۔پنجاب گورنر سردار سلیم حیدر کی جانب سے محفل میں موجود عشاقِ رسول اور تمام اہلِ وطن کو  ربیع الاول کی مبارکباد دی گئی۔

محفل میلاد میں خاص و عام عوام الناس کی کثیر تعدا شریک تھی۔

محفل میلاد میں بذریعہ قرعہ اندازی 10 افراد میں عمرہ  کےٹکٹ تقسیم کیے گئے۔ شرکا کیلئے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا ۔