مین روڈ کے اطراف ہر وقت موجود غلیظ پانی نے علاقہ کے مکینوں کی زندگی اجیرن کر دی

8 Sep, 2024 | 05:06 AM

ثمرہ فاطمہ:  منڈی سٹاپ وحدت روڈ پر سیوریج کا نظام درہم برہم ہو نے کے سبب سیوریج کا جمع پانی تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔
گٹر ابلنے سے سیوریج کا پانی آبادی کے ساتھ مین روڈ کے اطراف جمع رہتا ہے۔ مین سڑک پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو گزرنے میں مشکلات درپیش آتی ہیں۔ 
دو ہفتوں سے سیوریج  کا سڑک کے اطراف جمع پانی تعفن پھیلا رہا ہے۔

علاقہ کے مکینوں نے بتایا کہ متعدد بار واسا انتظامیہ کو درخواستیں دے چکے ہیں لیکن وہ  مہربانی کریں بھی تو پانی کھینچنے کے لئے ایک گاڑی بھیج دیتے ہیں۔ اس سے ہمارا مسئلہ حل نہین ہوتا کیونکہ سیوریج لائن بلاک ہونے کی وجہ سے مزید پانی اوور فلو ہو کر سڑک پر آ  جاتا ہے۔  سیوریج کی لائنوں کی مرمت کر کے ان کا مسئلہ حل نہیں کیا جاتا۔

مکینوں نے بتایا کہ وہ  اقبال ٹاؤن انتظامیہ کے پاس سارے دوکاندار اکٹھے ہو کر کئی مرتبہ گئے۔ 

  لوگ مچھروں کی افزائش سے بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ نمازیوں کے یہاں سے گزر کر مسجد تک پہنچنے کا کوئی راستہ نہیں۔ یہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کو بھی دشواروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 

علاقہ کے مکینوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ سیوریج لائنوں کو بحال کر کے انہیں گندے پانی کے عذاب سے رہائی دلائی جائے۔ 

مزیدخبریں