سپریم کورٹ مبارک ثانی کیس کا تفصیلی فیصلہ جلد جاری کرے۔ثاقب  شکیل جلالی

8 Sep, 2024 | 04:30 AM

ثمرہ فاطمہ:   آئین میں تحفظ ختم نبوت کی شقیں شامل ہونے کی  50 ویں سالگرہ پر تحفظ ختم نبوت آئین پاکستان پر گولڈن جوبلی  سیمینار لاہور پریس کلب میں ہوا۔

 سیمینار کی صدارت مفتی پیر سید نوید الحسن شاہ نے کی۔  تحریک تحفظ اسلام انٹرنیشنل کے زیر اہتمام16ویں سیمینار کا انعقاد غازی محمد ثاقب شکیل بلال کی زیر صدارت پریس کلب میں کیا گیا۔

 تقریب میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی، سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا، جسٹس(ر) غازی نذیر احمد، غازی محمد ثاقب شکیل شریک ہوئے ۔

صدر تحریک تحفظ اسلام انٹرنیشنل یونٹ رانا محمدعرفان اشرف،  جنرل سیکرٹری محمد شہزاد کھوکھر  بھی دیگر شرکا کے ساتھ سیمینار میں شریک تھے۔ صدر تحریک تحفظ اسلام انٹرنیشنل یونٹ رانا محمدعرفان اشرف ، جنرل سیکرٹری محمد شہزاد کھوکھر سمیت علما و مشائخ کرام کی بڑی تعداد نے سیمینار میں شرکت کی۔  پیر سید نوید الحسن کا کہنا تھا مبارک ثانی کا آزاد نہ گھومنا باعث اضطراب ہے۔ غازی ثاقب شکیل جلالی کنے کہا کہ  سپریم کورٹ مبارک ثانی کیس کا تفصیلی فیصلہ جلد جاری کرے۔

مزیدخبریں