ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونیک گروپ کے آرٹ کمپیٹیشن میں 80  کیمپس کے سٹوڈنٹس  نےتخلیقات کے ڈھیر لگا دیئے

Unique Group of Schools, UGI Level Art Competition, city42 NCA Lahore, Art, Art Gallery,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:  یونیک گروپ آف انسٹیٹیوشنز کے زیر اہتمام یو جی آئی لیول آرٹ  کمپیٹیشن میں  80سے زائد کیمپس کے طلبا و طالبات  نے شرکت کی۔  مقابلے میں 8کیمپس کے  سٹوڈنٹس آن لائن  شامل ہوئے۔ 
پریپ سے لے کر 12ویں گریڈ  تک کےسٹوڈنٹس نے  اس خوبصورت آرٹ کمپیٹیشن میں حصہ لیا۔

سٹوڈنٹس نے ذوق و شوق، خطاب نوجوان، میرا لاہور، اپنی پسندیدہ جگہوں کے پورٹریٹ اور لینڈ سکیپ بنائے۔

کئی سٹوڈنٹس نے اپنے پسندیدہ کارٹون کریکٹر  بنائے اور  دیگرنے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے مختلف فن پارے تخلیق کئے۔

سٹوڈنٹس نے پنسل کلر، واٹر کلر ، پیسٹل اور آئل  کےمیڈیم میں کام کر کے کینوس پر اپنی اپنی پسند کے رنگ بکھیرے۔

کمپیٹیشن کے ججز نے سٹوڈنٹس کی تخلیق کئے ہوئے فن پاروں کا جائزہ لے کر بہترین کام کو انعامات کے لئے منتخب کیا، کمپیٹیشن مین شریک سٹوڈنٹس کو  تعریفی سرٹیفیکیٹ بھی دیئے گئے۔

 یونیک گروپ کے چئیرمین  پروفیسر عبد المنان، ڈائریکٹر وسیم انور چودھری نے خاص طور سے اس کمپیٹیشن میں شرکت کی۔ 

کوپرا  آرٹ گیلری  کے ڈائریکٹر محمد جاوید ، ہیڈ آف فنانس جی سی ڈاکٹر ظفر اقبال  بھی خاص طور سے سٹوڈنٹس کے فن پاروں کو دیکھنے کے لئے آئے۔

  نیشنل کالج آف آرٹس کی ڈائریکٹر  فاطمہ سلمان، ہیڈ آرٹ اینڈ کرافٹ سعدیہ شہزاد  بھی ہونہار آرٹسٹوں کی تخلیقات کو دیکھنے کے لئے خاص طور سے  آئی ہوئی تھیں۔

یونیک گروپ کے چئیرمین  پروفیسر عبد المنان نے اس  کمپیٹیشن کے متعلق سٹی42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، استاد اور تعلیمی اداروں کا فرض ہے کہ بچوں میں موجود پوشیدہ اور خوابیدہ صلاحیتوں کو شناخت کر کے انہیں ابھارنے اور  آرٹ اور مہارتوں میں بدلنے میں مدد کریں۔ یہاں کمپیٹیشن میں شریک بچے مستقبل کے صادقین اور استاد اللہ بخش ہیں۔ یہ مسقتبل کے آرٹسٹ ہیں جن کو ہم نے کیمپس کی سطح پر مواقع فراہم کئے، اس کے بعد  یو جی آئی کی سطح پر  تمام کیمسسس میں ابھر کر آگے آنے والے بچوں کے مقابلے ہوتے ہیں۔ ان  مقابلوں مین بچوں کی صلاحیتوں آرٹ اور کرافٹ کے ماہرین ان بچوں کی تخلیقات کو دیکھتے بھی ہیں، سراہتے بھی ہیں جس سے بچوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور ان میں آگے بڑھنے کی لگن بڑھتی ہے۔ ان بچوں کو سرٹفکیٹس اور انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔

یونیک گروپ آف انسٹیٹیوشنز کے ڈائریکٹر وسیم انور چودھری نے سٹی 42 کو بتایا کہ  قدرت نے ہر بچے میں صلاحیتیں رکھی ہیں، ان کے پوٹینشل کو ابھارنے کے لئے کسی پلیٹ فارم کی  ضرورت ہوتی ہے۔ یونیک گروپ نے اپنے بچوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ آرٹ کی صلاحیتیں رکھنے والے بچے دوسروں سے زیادہ حساس ہوتے ہیں جو اپنے ماحول کا زیادہ تفصیل سے مطالعہ کرتے ہیں اور  کچھ نہ کچھ تخلیق کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ہم آرٹ کا  ٹیلنٹ رکھنے والے سٹوڈنٹس  کو اپنے ٹیلنٹ کو کینوس تک لانے کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔


تقریب کے دوران خاص مہمانوں کوشیلڈز سے بھی نوازاگیا۔