وقاص عظیم : نگران وزیر صنعت و تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ملکی صنعتوں کو دوبارہ کھولنے کا جامع منصوبہ ایس آئی ایف سی کو دے دیا گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس آئی ایف سی کے اجلاس کے بعد اسلام آباد میں 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نگران وزیر صنعت و تجارت نے مزید کہا کہ ملکی صنعتوں کیلئے بجلی اور گیس کے نرخوں کا معاملہ زیر غور آیا ہے، ملکی صنعتوں کی بحالی کیلئے خوشخبری آنے والی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی برآمدات میں 20 فیصد تک اضافے کیلئے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں، ایسے ملک میں مہنگائی میں بھی کمی آئے گی اور صنعتوں کا پہیہ چلنے سے لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔