ویب ڈیسک: پاکستان بار کونسل نے پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے 11 ججز کو بلاسود قرض دینے پر اظہار تشویش کر دیا۔
پاکستان بار کونسل کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت ہائیکورٹ کے ججز کو قرض دینے کا نوٹیفکیشن واپس لے،ججز کے ذاتی استعمال کیلئے بلاسود قرض کی منظوری غیر قانونی ہے،قرض کی منظوری قومی خزانے کو نقصان اور عوام کیلئے ناقابل قبول ہے،اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں مراعات یافتہ طبقے کو بلاسود قرض دینا عوام سے ناانصافی ہوگی۔