راؤ دلشاد : مسلم لیگ ن کا نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ، "نواز شریف پاکستان کے لئے کیوں ضروری ہیں؟" کے سلوگن کو عوامی رابطہ مہم میں مرکزی حیثیت حاصل ہوگی.
مسلم لیگ ن نےنواز شریف کی وطن واپسی سے قبل عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کیلئےپارٹی عہدیداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ سابق لیگی ارکان قومی، صوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز، سابق بلدیاتی نمائندوں کوہدایات جاری کی گئی ہیں۔ نواز شریف ادوار کے ترقیاتی منصوبوں کےمتعلق نئی نسل کو آگاہی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سابق ارکان قومی ، صوبائی اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں عوامی رابطوں میں تیزی لانے کے پابند ہونگے۔ سوشل میڈیا اور عوامی سطح پر نواز شریف دور کے ترقیاتی منصوبوں کو اجاگر کیا جائےگا۔جبکہ پارٹی قائدنواز شریف کی وطن واپسی پراپنےاپنےحلقوں سے عوام کی کثیر تعدادکواستقبال کے لئے تیارکرنیکی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے۔