ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے تین میڈلز جیت لیے

8 Sep, 2023 | 09:07 PM

ویب ڈیسک: ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے تین میڈلز جیت لیے۔

ازبکستان میں جاری ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی ریسلرز مختلف ویٹ کیٹگریز میں حصہ لے رہے ہیں۔تین ویٹ کیٹگریز میں پاکستان نے ایک سلور اور دو برونز میڈلز جیت لیے۔

ستر کلوگرام ویٹ کیٹگری میں طلال انصر نے سلور میڈل حاصل کیا۔ساٹھ کے جی میں زین عمر اور 105کلوگرام کیٹگری میں عمران افضل نے برونز میڈل جیتا ہے۔ 

جنرل سیکرٹری کشتی فیڈریشن سجاد اعوان نے ریسلرز کو شانداف کھیل پر  مبارکباد دی۔ 

مزیدخبریں