اویس کیانی: نگران وفاقی وزیر براۓ مواصلات اور ریلویز شاہد اشرف تارڑ کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں شاہد اشرف تارڑ نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات اور تعاون کی طویل تاریخ ہے، پاک-امریکا تعلقات سیکورٹی سے بڑھ کر اب تجارت و سرمایہ کاری، سائنس و ٹیکنالوجی، موسمیاتی تبدیلی جیسے شعبوں کی طرف گامزن ہیں۔
امریکی سفیر نے کہا کہ ہماری توجہ سرحدی علاقوں سے ہٹ کر شمالی سندھ اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں پر مرکوز ہے ، ہماری توجہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی از سرنو تعمیر پر ہے۔
نگران وزیر نے کہا کہ ہم ترقیاتی تعاون پر مبنی اپنے پرانے تعلقات کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں ، پاکستان آج بھی ریلوے میں جنرل الیکٹرک لوکوموٹیوز استعمال کر رہا ہے اور اس حوالے سے ہم نے ایک اور آرڈر دیا ہے ، کراچی تا پشاور ریلوے لائن پر سیلاب سے تباہ شدہ ٹریک کی تعمیر اور اسے تحفظ دینے میں امریکہ ہماری مدد کر سکتا ہے۔ ہم نے گوادر میں کامیاب معاہدے کیے ہیں اور سرمایہ کاروں کو یہاں خاطر خواہ سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب کرتے ہیں۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان کے پاس سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کنےے لیے ایک اچھا موقع موجود ہے کیونکے صنعتیں اس خطے میں آرہی ہیں، ہم کاروبار کے لیے پرکشش ماحول پیدا کرنے میں پاکستان کی مدد کر سکتے ہیں, امریکی انٹرنیشنل ڈی ایف سی(DFC) پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی رکھتی ہے۔ ہم ماهولیاتی آلودگی پر کابو پانے کے لیے پائیدار اور گرین ترقی کے اہداف کے حصول میں پاکستان کی مدد کر رہے ہیں۔
شاہد اشرف تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان نے COP 27 میں اہم کردار ادا کیا اور ہم بین الاقوامی پائیدار ترقی کے معیار تک پہنچنے کے لیے کوشاں ہیں۔ہم پاکستان سے جہالت اور غربت کے خاتمے کے لیے مل کر کام کریں گے۔