کلیم اختر : میٹ شاپس کی چیکنگ مہم، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 2ہزار294 میٹ شاپس کی چیکنگ کی، 327 دکانداروں کوجرمانے، 312 کلو غیر معیاری گوشت تلف کردیاگیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی میٹ شاپس کی چیکنگ کیلئےمہم جاری ہے۔551 میٹ شاپس کی چیکنگ کی گئی۔ 327 دکانداروں پرجرمانے کیے گئے۔ 312 کلوغیر معیاری گوشت تلف کردیاگیا۔اور ایک کی پروڈکشن بند کر دی گئی۔ 1784 دکانداروں کو اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے زائد المیعاد گوشت کی موجودگی پر میٹ شاپس کو اصلاح تک بند کیا گیا۔مذبح خانوں کی سرپرائز چیکنگ بھی مسلسل جاری ہے۔ زائد المیعاد یا غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والے کا کاروبار بند کر دیا جائے گا۔