ویب ڈیسک : اوپن مارکیٹ میں کریک ڈاؤن کے اثرات نظر آنے لگے، ڈالر مزید سستا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہوکر 304 روپے تک گرگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے کمی سے 325 روپے، برطانوی پاونڈ 3 روپے کمی سے 381 روپے، امارتی درہم 1 روپے کمی سے 85.30 روپے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 50 پیسے اضافے سے80.80 روپے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ کریک ڈاؤن کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 26 روپے سستا ہوچکا ہے۔