چینی مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد قیمتوں میں کمی

8 Sep, 2023 | 05:24 PM

ویب ڈیسک : چینی مافیا کے خلاف حکومت کی جانب سے کریک ڈاؤن کے بعد مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔

کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کمی ہو گئی ہے، جس کے بعد وہاں چینی اب 200 روپے میں فروخت ہو رہی ہے لیکن بعض علاقوں میں اب بھی چینی 205 سے 210 روپے میں فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

پشاور میں چینی کی فی کلو قیمت میں مزید 10 روپے کمی ہوئی ہے، پرچون میں چینی کی فی کلو قیمت 190 سے کم ہوکر180 روپے ہوگئی ہے،شوگر ڈیلرز کا کہنا ہے کہ 50کلو چینی کی بوری میں مزید 300 روپے کمی ہوئی ہے،قیمت 8ہزار600روپے مقررکی گئی ہے۔تین روز میں چینی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کمی آئی ہے۔شوگر ڈیلرز کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کی چینی ملوں کا ہول سیل ریٹ 155 روپے کلو پر آگیا اور سینٹرل پنجاب کی چینی ملوں کا ہول سیل ریٹ 159روپے کلوپرآگیا ہے۔

مزیدخبریں