شہرمیں ریلوے پولیس کے ٹارچر سیل کا انکشاف، تحقیقات شروع

8 Sep, 2023 | 05:17 PM

عابد چودھری : شہر میں ریلوے پولیس کے ٹارچر سیل کا انکشاف،  اہل علاقہ کی نشاندہی پر ریلوے پولیس کے ٹارچر سیل سے ایک شہری کوبازیاب کروالیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردیں۔
 ریلوے پولیس کے اہلکاروں نے مغلپورہ میں نجی ٹارچر سیل بنا رکھا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ریلوے پولیس کے اہلکاروں نے ایک شہری کو مکان نام نہ کرنے پر اغواء کیا۔اورشہری کو دو دن تک بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔اہل علاقہ کو ٹارچرسیل کےمتعلق معلوم ہونےپر اہلکار مغوی کو چھوڑ کررقم لےکے فرار ہوگئے۔ مغلپورہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مغوی کو تحویل میں لےلیا۔اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کو تلاش کیاجارہاہے۔

مزیدخبریں