عوام کیلئے بری خبر ، بجلی ایک بار پھر مہنگی

8 Sep, 2023 | 04:42 PM

اویس کیانی : بجلی ایک مرتبہ پھر مہنگی کر دی گئی ۔

بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 46 پیسے فی یونٹ کا اضافہ ہوا ہے ۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے ۔بجلی کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ بجلی کے بلوں پر ہو گا ۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گاْ 

مزیدخبریں