تاجر کے4 سالہ نواسے کو اغوا کرنے کا کیس، گواہان طلب

8 Sep, 2023 | 04:31 PM

جمال الدین : تاجر کے4 سالہ نواسے کو 20 لاکھ روپے تاوان کیلئے اغوا کرنے کا کیس، انسداد دہشت گردی عدالت نے گواہان کو شہادت قلمبند کرانے کیلئے طلب کر لیا۔

جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی۔ملزمان فیصل،سفیان، عبد الرحمٰن اور عاطف کو جیل سے عدالت میں پیش کیاگیا۔عدالت نے گواہان کو26 ستمبرکو شہادت قلمبند کرانے کیلئے طلب کر لیا۔ بچے کے نانا اور ماموں بطور گواہ شہادت قلمبند کرا چکے ہیں۔ملزمان نے تاجر شیخ الیاس کے چار سالہ نواسے یاسین کو سکول جاتے ہوئے اغوا کیا۔ اور 20 لاکھ روپیہ تاوان وصول کرکے رہاکیا۔تھانہ کوٹ عبد المالک نےتاجرکی مدعیت میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کررکھاہے۔

مزیدخبریں