جمال الدین : عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ، انسداد دہشت گردی عدالت نے 8 نئے گرفتار ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔گلبرگ پولیس نے نئے گرفتار ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا ۔عدالت نے ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا اور 22 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ۔تفتیشی افسر نے ملزمان کی شناخت پریڈ کی استدعا کی ۔ ملزمان کیخلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج ہے۔