(زاہد چوہدری)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت ہسپتالو ں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے اجلاس ،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نشتر ہسپتال ملتان،ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی اور الائیڈ ہسپتال فیصل آبادکی اپ گریڈیشن کی تکمیل کے لئے ڈیڈ لائن دے دی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان کو 15 جنوری تک مکمل طورپر اپ گریڈ کیاجائے، نشتر ہسپتال ٹوکا کام اگلے 3ماہ میں مکمل ہوناچاہیے،اعلیٰ معیار کو ہر قیمت پر یقینی بنایاجائے۔الائیڈ ہسپتال فیصل آبادکے سرجیکل، میڈیکل وارڈ، آؤٹ ڈوراور دیگر بلاکس کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے الائیڈ ہسپتال فیصل آبادکی اپ گریڈیشن کے حوالے سے امور میں تاخیر پر برہمی کااظہار کیا اور ہدایت کی کہ31جنوری تک الائیڈ فیصل آباد کی اپ گریڈیشن کا سارا کام مکمل کیاجائے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کمشنر فیصل آباد کو الائیڈ ہسپتال کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ تمام ہسپتالوں کی ایک ہی پیٹرن پر اپ گریڈیشن کی جائے
محسن نقوی نے بتایا کہ ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کے اولڈ بلاک،او پی ڈی اورانڈوروارڈکو اپ گریڈ کیا جائے گا۔
اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے امور پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم، چیف سیکرٹری،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ،سیکرٹری صحت، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، سیکرٹری خزانہ،تعمیرات و مواصلات، کمشنر لاہور ڈویژن اور متعلقہ حکام کیملتان،فیصل آباد، راولپنڈی،گوجرانوالہ کے کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے امور میں تاخیر پر وزیر اعلی پنجاب برہم، ڈیڈ لائن دے دی
8 Sep, 2023 | 03:24 PM
This browser does not support the video element.