ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے سٹی منصوبہ، متاثرین کو ریلیف ملنے کی امید روشن ہو گئی

ایل ڈی اے سٹی منصوبہ، متاثرین کو ریلیف ملنے کی امید روشن ہو گئی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنا یا ب :ایل ڈی اے سٹی منصوبے میں متاثرین کو ریلیف ملنے کی امید روشن ، ایل ڈی اے نے 1519 کنال اراضی کی لازمی ایکوزیشن کی تیاری شروع کردی۔
تفصیلا ت کے مطا بق سینئیر ممبر بورڈ آف ریونیو نے دو روز قبل ایل ڈی اے کو ایکوزیشن کو حتمی منظوری دی ہے ، موضع رکھ جھیڈو ، کاہنہ ، ٹھہہ پنجو سے اراضی کمپلسری ایکوزیشن کے تحت ایکوائر کی جائے گی۔
اراضی کی ایکوزیشن پر ایک ارب بیالیس کروڑ باسٹھ لاکھ سے زائد لاگت آئے گی ، موضع کاہنہ سے 425 کنال ، ٹھہہ پنجو سے 713 کنال جبکہ جھیڈو سے 289 کنال اراضی ایکوائر کی جائے گی۔
 ایل ڈی اے سٹی کے مختلف پلاکس میں لینڈ کے حصول کے بعد پاکٹس کلئیر ہوجائیں گی ، لینڈ نہ ملنے سے ڈویلپمنٹ تاخیر کا شکار جبکہ سڑکیں مختلف جگہوں سے نامکمل تھیں۔