حمائمہ ملک نازیبا لباس زیب تن کرنے کے باعث شدید تنقید کی زد میں آگئیں

8 Sep, 2023 | 12:11 PM

Ansa Awais

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکار فیروز خان کی بہن و اداکارہ حمائمہ ملک نازیبا لباس زیب تن کرنے کے باعث شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔

 ڈرامہ ’جندو‘ میں جلوہ گر ہونے والی اداکارہ حمائمہ ملک ان دنوں دبئی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز بھارتی اداکار و گلوکار پرنس نرولا کے کانسرٹ میں شرکت کی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کانسرٹ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے حمائمہ ملک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مذکورہ ویڈیو کے منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین حمائمہ ملک کے لباس کے انتخاب کو دیکھ کر دنگ رہ گئے، دراصل اداکارہ مغربی طرز کا ایک سیاہ لباس پہنی ہوئی ہیں جس کے اوپر گلابی بلیزر پہنا ہے۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پرنس نرولا کے ساتھ ایک تصویر بطور انسٹا اسٹوری شیئر کی اور اس کے ساتھ لکھا ‘ بہترین انسان، زبردست پرفارمر‘۔

 سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اداکارہ کو عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئےکہنا تھاکہ  ’کبھی  آپ ایک سچی مسلمان بن جاتی ہیں اور کبھی اس طرح نازیبا لباس میں گانوں پر رقص کر رہی ہوتی ہیں ، آخر آپ ہیں کون؟ 

 وہی دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ ‘ آپ کے بھائی فیروز خان کہاں ہیں؟ وہ آپ کو دین کی تعلیمات نہیں دینے آئے اب تک ؟ ‘

مزیدخبریں