جھگڑے کے دوران فائرنگ سے جماعت اسلامی کے کونسلر جاں بحق

8 Sep, 2023 | 10:42 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے جماعت اسلامی کے کونسلر محمد حبیب جاں بحق ہوگئے۔ مقتول محمد حبیب مقامی لوگوں کی کنڈے کی شکایت پر مسئلہ حل کرانے گئے تھے۔

 پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں بجلی کے کنڈے لگانے پر جھگڑا ہو رہا تھا۔ مقتول محمد حبیب جھگڑا ختم کرانے اور صلح صفائی کرا رہے تھے۔ اس دوران فائرنگ ہوئی اور گولی لگنے سے محمد حبیب جاں بحق ہوگئے۔

 جھگڑے کے دوران سید عدنان، مزمل، محمد بابو نامی تین افراد زخمی بھی ہوئے، ایک شخص گولی لگنے سے جبکہ دو پستول کے بٹ لگنے سے زخمی ہوئے۔

 واقعے کے بعد امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان عباسی شہید اسپتال پہنچ گئے۔ انہوں نے واقعے کو حکومت کے لیے شرمناک قرار دیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے وزیر داخلہ، وزیر اعلی سندھ اور آئی جی سندھ فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے واقعے کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان کیا۔

 حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کا امتحان ہے کہ وہ قبضہ مافیا سے جان چھڑائیں۔

مزیدخبریں