ملیٹھی کے حیرت انگیز فوائد

8 Sep, 2023 | 10:00 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: ملیٹھی کو لیکورائس بھی کہا جاتا ہے اور یہ حیرات انگیز فوائد کی وجہ سے بہت مشہور ہے، اس میں اینٹی سوزش، اینٹی مائکروبائل، اینٹی ایجنگ، زخم مندمل کرنے، جلد کو جواں بنانے اور قوت مدافعت بڑھانے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

نیشنل لائبریری آف میڈیسن کے ذریعہ شائع کردہ 2013 کے ایک مطالعہ نے یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ لیکورائس کا عرق ہائپر پگمنٹیشن یعنی جلد کے کچھ حصوں کی گہری رنگت کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

ملیٹھی کے استعمال سے جلد پر سورج کی روشنی سے ہونے والی جلن کو دور کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے، یو وی  شعاعوں سے  بچاتی ہے، اور سورج کی زیادہ نمائش کی وجہ سے ہونے والے سیاہ دھبوں کو دور کرتی ہے۔ لہذا، یہ آپ کی جلد کی قدرتی رنگت کو بحال کرنے میں مدد کرتی ہے۔

گلے اور سانس کی تکالیف سے نجات کے لئے
گلے کی سوزش دورکرنے کے لئے ملیٹھی کا ٹکڑا چبا ئیں تاکہ جڑوں کا رس حلق تک پہنچ کر گلے کی جلن اور کھردری آواز میں آرام پہنچائیں یہ ایک پرانا اور آزمودہ علاج ہے یہ اس تکلیف کودور کرنے کا ایک بہت ہی میٹھا طریقہ بھی ہے، اس سے کھانسی اور گلے کے درد میں ہی افاقہ نہیں ہوتا بلکہ یہ دائمی دمہ اور سینے کے انفیکشن میں بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔ اگر آپ اسے چبانا نہیں چاہتے تو اس کی چائے بنا کر اس میں ادر ک کا رس شامل کریں اور گلے اور سینے کی جملہ تکالیف سے نجات پائیں۔ چائے بنانے کے لئے ملیٹھی کے چند ٹکڑے پانی میں ابال کر چھان لیں،اسے دن میں ایک سے دو بار استعمال کریں۔
بچوں میں کھانسی اور نزلہ کے لئے ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک چمچ ملیٹھی کا پاؤڈراور ایک چمچ شہد شامل کر کے دن میں ایک سے دو بار دیں۔

دانتوں کو مسوڑوں کے لئے بہترین ٹانک
ملیٹھی کے چند ٹکڑے پانی میں ابال لیں اور نیم گرم ہونے پر اس سے کلی اور غرارے کریں یہ دانتوں سے تمام جراثیم کا خاتمہ کرے گااور مسھوڑوں کو صحت مند رکھے گا۔

جھریوں کا علاج

ملیٹھی اپنی اینٹی ایجنگ اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کی وجہ سے جلد کی رنگت نکھارنے اور جھریوں کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے،نشانات کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے،ملیٹھی میں زخموں کو بھرنے کی بہترین خصوصیات پائی جاتی ہیں اس میں زخموں کو بھر کر داغوں کو دور کرنے کی صلاحیت ہے اس طرح جلد داغوں سے پاک رہتی ہیں۔

جلد کی  حفاظت

ملیٹھی کی اینٹی فنگل، اینٹی مائکروبائل، اینٹی ٹوکسک، اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلامیٹری خصوصیات جلد کے مختلف علاج جیسے ایکزیما، ڈرمیٹائٹس، سوریاسس اور فنگل انفیکشن میں مدد کرتی ہیں۔

ایکنی کودور اور سوجن کو کم کرتی ہے

ملیٹھی کے اینٹی انفلامیٹری، اینٹی ٹوکسک اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات جلد سے زہریلے مواد کو دور کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ اس طرح یہ ایکنی کے مسائل کو کم کرنے میں بے مثال ہے۔

ملیٹھی کا فیس پیک

ایکنی اور جلد کو سوزش سے محفوظ رکھنے کے لیے ملیٹھی کے پاؤڈر میں ہلدی اور عرق گلاب ملا کر استعمال کریں,دودھ اور ملتانی مٹی کے ساتھ ملیٹھی پاؤڈر سیاہ دھبوں اور ہائپر پگمنٹیشن کے لیے ایک اچھا گھریلو علاج ہے، ملیٹھی کے ان فیس پیک کے بہترین نتائج کے لیے انہیں کم از کم 3 سے 6 ماہ تک استعمال کریں۔

وزن کو کم کرتی ہے
ملیٹھی پاؤڈر میں فلاؤونائڈز کی کثرت جسم کو اضافی وزن تیزی کم کرنے میں مدد دیتی ہے،فائبر اور دیگر غذائی اجزاء سے بھر پور ہونے کی بنا پراس کا باقاعدہ استعمال سے بے وقت کی بھوک سے نجات ملتی ہے جو وزن بڑھنے کا سبب بنتی ہے۔میٹابولزم کو بہتر کرتی ہے۔

مزیدخبریں