شاہین آفریدی اور انشا کی شادی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

8 Sep, 2023 | 08:35 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔

شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں نکاح ہوا تھا جس میں معروف کرکٹرز سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔

کچھ ماہ قبل شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کی صاحبزادی انشا اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی شادی ایشیا کپ کے باعث فی الحال ملتوی کرنی پڑے گی۔

پاکستان اور سری لنکا میں کھیلے جانے والا ایشیاکپ 17 ستمبر کو مکمل ہوجائے گا۔تاہم اب ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی اور انشا کی شادی 19 ستمبر جبکہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ولیمہ ہوگا۔

واضح رہے کہ شادی کی حتمی تاریخ کے حوالے سے شاہد آفریدی یا شاہین کی جانب سے باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

مزیدخبریں